باندھ لیں ہاتھ پہ سنیے پہ سجا لیں تم کو






باندھ لیں ہاتھ پہ سنیے پہ سجا لیں تم کو

باندھ لیں ہاتھ پہ سنیے پہ سجا لیں تم کو
جی میں آتا ہے کہ تعویذ بنا لین تم کو

پھر تمھیں روز سنواریں تمھیں بڑھتا دیکھیں
کیوں نہ آنگن میں چنبیلی سا لگا لیں تم کو

جیسے بالوں میں کوئی پھول چُنا کرتا ہے
گھر کے گُلدان میں پھولوں سا سجا لیں تم کو

کیا عجب خواہش اٹھتی ہیں ہمارے دل میں
کر کے سامنا ہواؤں میں اُچھالیں تم کو

اس قدر ٹوٹ کے تم پہ ہمیں پیار آتا ہے
اپنی بانہوں میں بھریں مار ہے ڈالیں تم کو

کبھی خوابوں کی طرح انکھ کے پردے میں رہو
کبھی خواہش کی طرح دل میں بُلا لیں تم کو

ہے تمھارے لیے کچھ ایسی عقیدت دل میں
اپنے ہاتھوں میں دعاؤں سا اُٹھا لیں تم کو

جان دینے کی اجازت بھی نہیں دیتے ہو
ورنہ مر جائیں ابھی مر کے منا لیں تم کو

جس طرح رات کے سینے میں ہے مہتاب کا نور
اپنے تاریک مکانوں میں سجا لیں تم کو

اب تو بس ایک ہی خواہش ہے کسی موڑ پر تم
ہم کو بکھرے ہوئے مِل جاؤ سنبھالیں تم کو

Post a Comment

0 Comments