تمھاری یاد سے ہر پل سجا ہوا کیمپس


تمھاری یاد سے ہر پل سجا ہوا کیمپس
میں کیا کروں کہ بھُلا ہی نہیں سکا کیمپس

اُداس نہر میں تم پاؤں ڈالے رکھتی تھیں
تمھارے بعد اُداسی میں ڈھل گیا کیمپس

نہ جانے کون یہاں اُس کا کھو گیا ہو گا
کسی کی آخری سانسوں میں تھی دعُا، کیمپس

جو میں نے ہیلے کی سڑکوں پہ تم کو یاد کیا
تمھیں خبر ہے مرے ساتھ رو پڑا کیمپس

کسی نے تجھ میں گزارے ہیں اتنے سال یہاں
سو میں رہوں نہ رہوں تو سدا کیمپس

ہر اک ڈپارٹمنٹ سے اس کے قہقہے گونجے
میں اس کے بعد وصؔی جب کبھی گیا کیمپس

Post a Comment

0 Comments